ہندوستان کا انٹرسیپٹرمیزائل کا کامیاب تجربہ
نئی دہلی : ہندوستان نے اتوار کو فضا میں میزائل کو ناکارہ بنانے والے انٹرسیپٹرمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
یالاسور سے 100 کلومیٹردور جزیرے سے فائر کیاجانے والا یہ میزائل انتہائی بلندی پردشمن کے آنے والے میزائل کو راستہ میں روک سکتا ہے۔
اس مقصد کیلئے بحریہ کے جہاز سے ایک میزائل کو چھوڑا گیا اور ریڈار سے سگنل ملنے پر انٹر سیپٹر میزائل کو چھوڑاگیا۔
ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کے ترجمان روی کمار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میزائل تجربہ کامیاب رہا اور مشن کے تمام مقاصد پورے ہوئے ۔
پریس ریلیز کے مطابق آنے والے بیلسٹک میزائل کیلئے کئی مقامات پر ریڈار نصب کئے گئے تھے۔ اور ٹارگٹ کا راستہ ( ٹریجکٹری) پر مسلسل نظر رکھی جارہی تھی اور یہ معلومات میزائل شکن اے اے ڈی 05 پہنچ رہی تھی جو کمپیوٹر کی رہنمائی سے پرواز کررہا تھا۔ پھر ایک موقع پر اس نے براہِ راست اپنے ہدف کو تباہ کرڈالا۔
ریڈار اینڈ الیکٹرو آپٹک ٹریکنگ سسٹمز ( ای او ٹی ایس) نے میزائل کو ٹریک کیا اور اس کے تباہ ہونے والے جو ٹکڑے بحرِ بنگال میں گرے اسے بھی نوٹ کیا۔
پرتھوی ائرڈیفنس انٹرسیپٹرمیزائل 50 سے 80 کلومیٹر کی بلندی پردشمن کے میزائل کو ناکارہ بناسکتا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اب ہمارا ہدف 100 کلومیٹر سے زائد کی بلندی پرمیزائل کو ناکارہ بنانے کامنصوبہ ہے ۔