• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

جارج کلونی مسلم بیرسٹر کی دلیلوں کے قائل

شائع April 28, 2014
آسکر ونر جارج کلونی اور  برطانوی خاتون بیرسٹر امل علام الدین۔- اے ایف پی فوٹو
آسکر ونر جارج کلونی اور برطانوی خاتون بیرسٹر امل علام الدین۔- اے ایف پی فوٹو

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی نے برطانوی مسلم خاتون بیرسٹر امل علام الدین کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

شوبز کی چکا چوند دنیا کے درخشاں ستارے جارج کلونی کو لندن کی خوبصورت بیرسٹر کی دلیلوں نے ایسا قائل کیا کہ گرویٹی سٹار 36 سالہ امل کو جیون ساتھی بنانے کا تہیہ کر بیٹھے۔

ہالی وڈ اداکار نے 36 سالہ حسینہ کو منگنی کی انگوٹھی بھی پہنادی۔

برطانوی بیرسٹر امل انسانی حقوق کی علمبردار ہیں، جو آج کل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی قانوی مشیر بھی ہیں۔

محبت کی زبان سے جارج کلونی کا دل جیتنے والی امل عربی اور فرانسیسی بھی خوب جانتی ہیں۔

فلم نگری کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے ایک ساتھ نظر آنے والے جارج اور امل کی منگنی کی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی۔

دو مرتبہ آسکر اپنے نام کرنے والے امریکی اداکار جارج کلونی نے 1989 میں اداکارہ ٹالیا بال سام سے شادی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور 1993 میں علیحدگی ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025