• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

چین میں دنیا کی سب سے بڑی دور بین لگانے کا آغاز

شائع April 28, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

بیجنگ:چین نے جنوب مغربی صوبے میں دنیا کی سب سے بڑی دور بین لگانے کے کام کا آغاز کر دیا۔

تیس فٹ بال میدانوں کے برابر اس دوربین پر 500 میٹر کا محدب عدسہ لگا ہو گا جبکہ اس کی تعمیر میں 5600 ٹن خالص سٹیل استعمال کیا جائے گا۔

دور بین کی تنصیب 2016 تک مکمل کر لی جائے گی۔ منصوبے کے سربراہ سائنس دان نان رینڈونگ نے کہا ہے کہ دور بین کا وسیع ترین قطر ہونے کے باوجود اس کے نتائج سو فیصد ہوں گے اور چھوٹے چھوٹے ذرات کو بھی واضح انداز میں دیکھا جا سکے گا۔

'ہم اس کی مدد سے مزید نمونوں کا معائنہ کر سکیں گے۔ دور افتادہ سیارچوں کو دریافت کر کے ان کا جائزہ لیا جا سکے گا'۔

چین کی نیشنل آسٹرونومی آبزر ویٹری کے سربراہ پی ڈی کے مطابق 'ہمارا مقصد دور دراز سیاروں کا مشاہدہ کرنا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025