• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

توہین عدالت: نجم سیٹھی 7 مئی کو طلب

شائع April 29, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر تے ہوئے 7 مئی تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

عدالت کے روبرو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انہیں غیر قانونی طور پر عہدے سے برطرف کرکے پینشن اور مراعات بھی روک لی ہیں۔

ان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پینشن اور مراعات کی ادائیگی کے حوالے سے احکامات جاری کیے تھے مگر پی سی بی ان پر عمل نہیں کر رہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے نجم سیٹھی اور پی سی بی سے 7 مئی تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025