• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

بگ بی کو 'ٹو اسٹیٹس' بھا گئی

شائع April 30, 2014
بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ اور ارجن کپور فلم 'ٹو اسٹیٹس' کے ایک منظر میں۔- فائل فوٹو
بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ اور ارجن کپور فلم 'ٹو اسٹیٹس' کے ایک منظر میں۔- فائل فوٹو

ممبئی: بولی وڈ فلم 'ٹو اسٹیٹس' کو بڑے پیمانے پر فلمی شخصیات سے بھی پذیرائی حاصل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بولی وڈ فلم نے جہاں سینما گھروں میں دھوم مچائی، وہیں دو ہفتہ میں 75 کروڑ کے کامیاب بزنس کے ساتھ فلم مسلسل دوسرے ہفتے باکس آفس پر بھی اوّل نمبر پر ہے۔

فلم کو بڑے پیمانے پر فلمی شخصیات جن میں اداکار امیتابھ بچن، پرابھو دیوا، رتیش رمیش مکھ، سونا کشی سہنا اور دیگر نے بھی سراہا اور فلم کی شاندار کامیابی پر فلمساز اور دیگر عملے کو مبارکباد بھی دی۔

چیتن بھگت کے ناول سے ماخوذ فلم جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار ارجن کپور اور اداکار عالیہ بھٹ شامل ہیں کو 2000 سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

دو مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والا نوجوان جوڑا جب محبت میں مبتلا ہوتا ہے تو انہیں الگ الگ کلچر اور والدین و خاندان کی جانب سے کن کن رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی ’ٹواسٹیٹس‘ کا مرکزی خیال ہے۔

فلم میں امرتا سنگھ ایک روایتی ماں بنی ہیں جو ذرا منہ پھٹ ہیں اور اکثر ماؤں کی طرح کسی بھی لڑکی کو اپنے بیٹے کے لائق نہیں سمجھتیں خصوصاً اسے جسے ان کا بیٹا پسند کرتا ہو۔

رونت راۓ، ایک آدم بیزار شرابی باپ بنے ہیں جس کا ایک تاریک ماضی ہے- شیو کمار اور رواتھی، خاموش طبع ماں باپ ہیں جنہیں اپنی بیٹی کی خوشی مطلوب ہے۔

موسیقی شنکر احسان لوئے کی تشکیل ہے خصوصاً 'لوچاۓ الفت' خوبصورت انداز میں پکچرائز کیا گیا ہے اور یاد رہ جانے والے گانوں میں سے ایک ہے۔

فلم کی ہدایات ابھیشک ورمن نے دی ہیں جبکہ پروڈیوسرز کرن جوہر اور ساجد ناڈیہ والا ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025