• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

پاکستان اور برطانیہ دفاعی و اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے میں پُرعزم

شائع May 1, 2014
دھ کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی۔
دھ کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی۔

لندن: پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات میں دو طرفہ باہمی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا عزم کیا۔

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعظم نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا تہیّہ کر رکھا ہے اور افغانستان سمیت کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کسی کو بھی استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف، جو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ہیں، وہاں بدھ کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال برطانوی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وہ ڈیوڈ کیمرون کے جذبات کے اظہار کے جواب میں برطانیہ کے دورہ پر آئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی لعنت کے باعث پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے اس لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ ہماری قومی پالیسی کا حصہ ہے۔

نواز شریف نے برطانیہ کے ڈی ایف آئی ڈی کی طرف سے پاکستان کے لیے جاری امداد اور تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی کے لیے برطانوی امداد و تعاون کے مشکور ہیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور معاشی استحکام، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025