حامد میر کا عدالتی کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ
کراچی: سینئر صحافی حامد میر نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔
جیو نیوز کےاینکر پرسن حامد میر انیس اپریل کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ۔
حامد میر جمعہ کی صبح سخت سیکورٹی پہرے میں وہیل چیئر پر اپنا بیان قلم بند کرانے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری پہنچے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پرمشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن نے آج بھی کارروائی جاری رکھی۔
بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسے سے پہلے حامد میر کے بھائی عامر میر، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈائریکٹر رینجرز سمیت مختلف اہلکار اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔