آئی پی ایل: کنگز پنجاب کو پہلی شکست
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل سیون) میں ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کی فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے ایونٹ میں متواتر پانچ شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
دفاعی چیمپئن نے 169 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔
ہفتہ کو ممبئی میں کھیلے گئے لیگ کے 22 ویں میچ میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
وریدمن شاہ نے 59 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ گلین میکس ویل 45 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔
ہربجھن سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
کپتان روہت شرما 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کورے اینڈرسن 35 اور چیدمبرم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیرن پولارڈ نے 12 گیندوں پر 2 شاندار چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
ایدتیا 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سندیپ شرما اور رشی دھاون نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔