• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

رواں سال قومی معیشت میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گا، ڈار

شائع May 4, 2014
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فائل فوٹو۔۔۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی سال 2013-14ءکے دوران قومی معیشت میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گا۔

اتوار کو قازخستان کے دارالحکومت آسانہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 47ویں سالانہ اجلاس کے پہلے بزنس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں ترقی کے باعث افراط زر کی شرح یک ہندسی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ محصولات میں اضافہ، اخراجات میں کمی، برآمدات اور ترسیل زر میں مثبت اضافہ کے باعث مالیاتی خسارہ کم ہو کر 6 فیصد رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ضروری اصلاحات شروع کی گئی ہیں جبکہ اضافی روابط اور ترجیحی معاہدوں کے ذریعے علاقائی یک جہتی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025