'سال 2014 کے آخر تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب '
اقوام متحدہ: رواں سال 2014ء کے آخر تک دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تین ارب سے تجاوز کر جائے گی۔
منگل کو اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دنیا کی 44 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔
ان میں دو تہائی آبادی کا تعلق ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق سات ارب سے زائد آبادی موبائل فون استعمال کر رہی ہے۔
سال 2014ءکے آخر تک موبائل فون کے استعمال میں اضافہ ہوگا کیونکہ سیلولر کمپنیاں اپنا نیٹ ورک تیزی سے پھیلا رہی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق سات ارب میں سے تین ارب 60 کروڑ افراد کا تعلق ایشیا پیسفک ریجن سے ہے جو موبائل فون استعمال کر رہے ہیں ۔