• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

دو گیندوں پر ہیٹرک

شائع May 6, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

ممبئی: راجستھان رائلز کے غیر معروف لیگ اسپنر پراوین ٹامبے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تاریخ میں دو گیندوں پر ہیٹرک کرنے والے دنیا کے دوسرے باؤلر بن گئے۔

ٹامبے نے آئی پی ایل سات میں پیر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل سری لنکا کے ایسورو اودانا نے 2010ء میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران دو گیندوں پر ہیٹرک کی تھی۔

کولکتہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹامبے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے میچ کے سولہویں اوور کی پہلی گیند وائیڈ کی لیکن اس پر وکٹ کیپر نے حریف بلے باز کو سٹمپ آؤٹ کر دیا۔

اگلی دونوں گیندوں پر ٹامبے نے مسلسل وکٹیں حاصل کر کے شاندار ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ٹامبے نے منیش پانڈے، یوسف پٹھان اور ریان ٹین ڈزکاٹے کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ یہ آئی پی ایل تاریخ کی گیارہویں ہیٹرک تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Rashid May 07, 2014 02:00am
Stump is Not included in Bowlers Hat Trick. It is a run out type.
M.Umer May 07, 2014 10:29am
@Rashid: Run out bowler ki wicket nae consider ki jati. So stamp out is a bowler wicket n it includes in hat'trick...

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025