• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

نڈال، فیرر میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں

شائع May 10, 2014
نڈال کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔ —رائٹرز فوٹو
نڈال کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔ —رائٹرز فوٹو

میڈرڈ: رافیل نڈال، ڈیوڈ فیرر، روبرٹو بوٹسٹا اور کائے نیشکوری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سپین کے نڈال نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو 6-4 اور 6-2 سے شکست دے دی ۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین ہی کے ڈیوڈ فیرر نے ایرنسٹ گلبس کو ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں جاپان کے کائے نیشکوری نے سپین کے فیلیکینو لوپز کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سپین کے روبرٹو بوٹسٹا نے کولمبیا کے سانٹیاگو گرلاڈو کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی اور سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

خواتین مقابلے

ادھر، خواتین کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ماریہ شراپوا، اگنیسکا راڈونسکا، سمونا ہالپ اور پیٹرا کویٹووا بھی اپنے اپنے میچ جیت کر فائنل فور میں پہنچ گئیں۔

روس کی نامور ٹینس سٹار شراپوا نے عالمی نمبر دو چین کی نا لی کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 2-6 ، 7-6 اور 6-3 سے ہرایا جبکہ عالمی نمبر تین پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے فرانس کی کیرولین گریشیا کو 6-4 ، 4-6 اور 6-4 کو شکست سے دوچار کیا۔

ایک اور میچ میں رومانیہ کی سمونا ہالپ نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-2 رہا۔

عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئیں اس طرح جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے بغیر میچ کھیلے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025