• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

گل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے خواہش مند

شائع May 13, 2014
پی سی بی سینئر یا جونیئر جس کھلاڑی کو بھی کپتان بنائے گا اسے سپورٹ کریں گے، عمر گل۔—اے ایف پی فوٹو
پی سی بی سینئر یا جونیئر جس کھلاڑی کو بھی کپتان بنائے گا اسے سپورٹ کریں گے، عمر گل۔—اے ایف پی فوٹو

لاہور:مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل نے بھی مشروط طور پر قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔

منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز ہے اور کپتان مقرر کرنا پی سی بی کا کام ہے۔

'فی الحال میں کپتانی کے بارے میں نہیں سوچ رہا تاہم مکمل فٹ ہونے اور اپنی سابقہ فارم حاصل کر لینے کے بعد کپتان بننے کی میری بھی خواہش ہوگی' ۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک کرکٹر ریٹائر ہوتا ہے تو اس کے نام کے ساتھ سابق کپتان لکھا جانا فخر کی علامت ہے ۔

گل نے کہاکہ محمد حفیظ اور مصباح الحق نے اچھی کپتانی کی اور میں نے انہیں بہت سپورٹ کیا ۔

اب بھی پی سی بی سینئر یا جونیئر جس کھلاڑی کو بھی کپتان بنائے گا اسے بھی سپورٹ کریں گے ۔

گل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑی محنت اور ایمانداری سے ٹریننگ کررہے ہیں۔

' میں بھی کیمپ میں سخت ٹریننگ کررہا ہوں تاکہ فٹنس حاصل کرسکوں ' ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انجری کی وجہ سے وہ ان فٹ رہے اور انجری کے بعد یکدم انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے ۔

'سری لنکا کے خلاف سیریز میں ماضی کی طرح کی پرفارمنس نہیں دے سکا تاہم میں نے اپنی فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سمر سیٹ کاؤنٹی سے کنٹریکٹ ہونے کے باوجود سمر کیمپ میں ٹریننگ کو ترجیح دی' ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو آئی پی ایل اور بگ بیش جیسی کرکٹ لیگز کھیلنی چاہئے اس سے ان کے تجربہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔

گل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے کی کمی ہر کھلاڑی محسوس کررہا ہے ۔

'غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں آنے سے سائڈ میچز میں کئی نئے کھلاڑی سامنے آتے تھے' ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 'اگر میں سمجھوں گا کہ ٹیسٹ کھیلنے کے لئے فٹ نہیں تو خود ہی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کرلوں گا' ۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں زیادہ فٹنس کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ باؤلر نے کم اوور کرنے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گل سے قبل احمد شہزاد بھی قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025