• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

دنیا کا پہلا ’سگریٹ فری‘ شہر

شائع May 15, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن کو 2016 تک دنیا کا پہلا ’ سگریٹ فری‘ شہر بنا دیا جائے گا۔

میلبورن شہر کے کونسلر رچرڈ فوسٹر نے کہا ہے کہ 'اس طرح ہم دنیا بھر کے لوگوں اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جن کی خواہش ہوگی کہ وہ کسی سگریٹ فری شہر میں جائیں' ۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت کسی سڑک ، گلی ، ریسٹورنٹ اور دیگر عمارتوں میں کام کرنے والوں کو سگریٹ سلگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فوسٹر کے مطابق سگریٹ نوشی کیلئے انتظامیہ خصوصی شیلٹر بنائے گی جہاں شہریوں کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے پہلے ہی سخت قوانین نافذ ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025