• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

سندھ کابینہ کی کراچی آپریشن پر وزیر اعظم کے فیصلے کی توسیع

شائع May 18, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: سندھ کابینہ نے کراچی میں دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے آپریشن کی کامیاب کے لیے تمام مکمنہ اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اس بات کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ تمام محکموں کے سیکریٹریز اور سینئر ممبر بورڈ آف رویونیونے شرکت کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے شہر میں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا اور انتظامیہ کو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اختیارات سونپ دیے تھے۔

کابینہ نے کراچی میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں اور اغوا کنندگان کے خلاف بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن پر عملدرآمد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں کراچی کے26 پولیس اسٹیشنوں اور کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ کی سینٹرل جیلوں کو حساس قرار دیا گی اور حساس پولیس اسٹیشنوں پر تعینات اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے اور حساس قرار دی گئی سینٹرل جیلوں پر اضافی فورس کی تعیناتی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر کابینہ نے سندھ پولیس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے اور ٹارگٹڈ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے وفاق سے 27 بلین روپے کی مالی پیکیج کی فراہمی کی بھی سفارش کی۔

کابینہ نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے علیحدہ سے کاؤنٹر ٹیرورزم ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ رپیڈ رسپانس فورس (آر سی سی )کے اہلکاروں کو جدید تربیت دینے اور محکمہ پولیس سے کالی بھیڑوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہفتے کو اجلاس میں امن وامان، غیر قانونی تارکین وطن، سندھ حکومت کی پہلی پاور پالیسی کے ڈرافٹ اور صوبہ سندھ سے پولیو اور خسرے کے مکمل خاتمے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

سندھ کابینہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن اور انہیں نکالنے کے حوالے سے نارا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے سفارش کی کہ نارا کے ادارے کو نادرا میں ضم کرکے نادرا کے زریعے غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کی جائے اور انہیں نکا لا جائے۔

کابینہ اراکین نے پولیو کیسز اور ضلع ٹھٹھہ میں خسرے کی وبا پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان موذی امراض کے مکمل خاتمے کے لئے19 مئی سے بھرپور طریقے سے ویکسنیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں، بھتہ خوروں اور اغوا کنندگان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ستمبر 2013ء میں شروع کیا گیا جو کہ بغیر کسی امتیازکے ابھی تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی اسٹیک ہولڈر کو کسی بھی قسم کے خدشات ہیں تو انہیں دور کیا جاسکتا ہے مگر کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025