• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

نواز شریف تھری جی ،فور جی موبائل سپیکٹرم کے لائسنس آج دینگے

شائع May 21, 2014 اپ ڈیٹ May 22, 2014
رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔
رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف تھری جی اور فور جی موبائل سپیکٹرم کے کامیاب بولی دہندگان کو (آج) جمعرات کو لائسنس دیں گے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام اپریل 2014ء میں نہایت شفاف انداز میں نیلامی سے حکومت کو تھری جی موبائل فون نیٹ ورک کے لئے پہلی نیلامی میں 902.82 ملین ڈالر اور فورجی سپیکٹرم نیلامی سے 210 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

تھری جی لائسنس حاصل کرنے والی موبائل کمپنیوں میں موبی لنک، ٹیلی نار اور یو فون شامل ہیں جبکہ زونگ کو تھری جی اور فور جی لائسنسوں کے لئے کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے ڈان۔کام کو بتایا کہ زونگ اور موبی لنک نے لائسنس فیس 911.8 ملین ڈالر جمع کرادی ہے جبکہ موبی لنک نے 300.9 اور زونگ نے 510.9 ملین ڈالر لائسنس کی فیس جمع کرادی ہے۔

یو فون اور ٹیلی نار پہلے ہی لائسنس فیس جمع کراچکے ہیں.

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں کمپنیوں نے 10فیصد پیشگی ودہولڈنگ ٹیکس بھی جمع کرادیا ہے.

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں 13 کروڑ 20 لاکھ موبائل فون صارفین ہیں اور اب انہیں جدید ترین موبائل کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس سے پہلے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی تھی کہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق پاکستان میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

ان لائسنسوں کے اجراء سے خزانے کو 260 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

تھری جی کی مفت سروس کی سہولت آج سے ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد کل سے تمام کمپنیاں صارفین سے چارجز وصول کریں گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

سید حُرعباس نقوی May 22, 2014 08:53am
کیا وارد کو بھی 4جی لایسینس مِلا ہے یا صرف زونگ ہی کے پاس ہے؟ اور موبایل کمپنیاں کب سے یہ سروس شروع کریں گی؟

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025