• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

گیل جرمنی میں علاج کرائیں گے

شائع May 26, 2014
گیل نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے کیریئر کا سوواں  ٹیسٹ کھیلنے کےلئے پرعزم ہیں ۔—اے ایف پی فوٹو
گیل نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے کیریئر کا سوواں ٹیسٹ کھیلنے کےلئے پرعزم ہیں ۔—اے ایف پی فوٹو

نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج کے بلے باز کرس گیل فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے کےلئے جرمنی سے علاج کرائیں گے۔

بنگلہ دیش میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے اوپننگ بلے باز اسی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

گیل نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے کےلئے پرعزم ہیں ۔

ایک انٹرویو میں گیل نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ چونتیس سالہ گیل چند ماہ سے مختلف انجریز کا شکار ہیں ۔ گزشتہ سال نومبر میں وہ انڈیا کے خلاف سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

گیل نے کہا کہ انجریز کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، آئی پی ایل کے دوران بھی وہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

'جہاں تک ممکن ہو سکا ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرکے دوبارہ اپنے ملک کےلئے کھیلنا چاہوں گا' ۔

اپنے سوویں ٹیسٹ کے حوالے سے گیل نے کہا کہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے کےلئے بے تاب ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

گیل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے 15 رکنی ٹریننگ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ یکم جون کو کیمپ جوائن کر لیں گے۔

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 8 جون سے شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025