• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

'کرزئی امریکی فوج کے حوالے سے جلد فیصلہ کریں'

شائع May 26, 2014
کابل: صدر اوباما بگرام ائیر بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔—رائٹرز
کابل: صدر اوباما بگرام ائیر بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔—رائٹرز

کابل: امریکا کے صدر باراک اوباما نے افغان صدر حامد کرزئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014ء کے بعد امریکی فوجیوں کے ملک میں قیام کے بارے میں فیصلہ آئندہ چند روز میں کرلیں۔

ایک سینیئر انتظامی افسر نے اتوار کو بتایا کہ اوباما نے افغانستان سے واپسی پر طیارے سے کرزئی کو فون کیا اور کہا کہ وہ امریکی فوجیوں کے بارے میں فیصلہ کا اعلان ہونے تک کرزئی سے رابطہ رکھیں گے ۔

اہلکار نے بتایا کہ فوجیوں کے قیام کے بارے میں فیصلہ آنے والے چند دن میں متوقع ہے۔

اس سے پہلے، امریکی صدر نے اپنے چار گھنٹے پرمشتمل افغانستان کے اچانک دورے کے دوران بلگرام ایئر بیس پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں سال کے اختتام تک امریکی اور نیٹو افواج کی فوجوں کی واپسی کے بعد محدود تعداد میں غیر ملکی فوجی افغانستان میں قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ کرزئی باہمی سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کرچکے ہیں لیکن امریکی حکام کو یقین ہے کہ جون کے صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے افغان صدر معاہدے پر دستخط کردیں گے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ صدر اوباما نے دورے کے دوران کرزئی سے ملاقات کی پیش کش کی لیکن افغان صدر نے ملنے سے انکار کردیا۔

تاہم افغانستان سے روانگی کے بعد اپنے طیارے سے صدر اوباما نے کرزئی سے فون پر بات کی۔

حکام کے مطابق، اوباما نے کہا کہ 'میں کرزئی کے جانشین کے ساتھ معاہدہ مکمل کرنا چاہتا ہوں'۔

انہوں نے امریکا کی جانب سے 2014ء کے بعد فوجیوں کے قیام پر فیصلہ کرنے سے قبل صدر کرزئی سے رابطہ میں رہنے سے اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025