ننانوے سالہ خاتون کیلئے 75 سالوں بعد کالج ڈگری
واشنگٹن: امریکا میں 99 برس کی ایک معمر خاتون نے 75 برس کی تاخیر کے بعد کالج کی سند حاصل کر لی ۔
جیسی وائٹ نامی خاتون نے 1939ء میں بینگورشہر کے بیل کالج سے تعلیم مکمل کی، تاہم پانچ ڈالرز فیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈگری حاصل نہ کرسکیں۔
وائٹ کے ایک دوست کو حال ہی میں جب اس حوالے سے معلوم ہوا تو انہوں نے کالج کے پرنسپل ایلن اسٹیلی کو ٹیلی فون کیا۔
بعد میں سٹیلی نے اپنی جیب سے ڈگری کی فیس بھر کے جمعہ کو ایک خصوصی تقریب میں وائٹ کو ڈگری دے دی۔
کالج کی سند ملنے پر انتہائی خوشی وائٹ نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ خصوصی تقریب بہت شاندار اور تفریح سے بھرپورتھی۔
پولیو کی وجہ سے معذوری کی شکار وائٹ کئی سالوں تک بطور بک کیپر ملازمت کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے چینل سے گفتگو میں کہا 'آپ ہمیشہ علم حاصل کرتے رہیں کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ جب آپ علم حاصل کرنا بند کر دیں گے تو بوڑھے ہو جائیں گے'۔
'اسی لیے میں سیکھتے رہنا چاہتی ہوں'۔