• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm

'قوم نے دہشت گردوں کا غلط نظریہ مسترد کردیا'

شائع May 27, 2014
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف وزیرستان میں تعینات دستوں کے جوانوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ تصویر بشکریہ متین حیدر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف وزیرستان میں تعینات دستوں کے جوانوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ تصویر بشکریہ متین حیدر

پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم نے مل کر دہشت گردوں کے غلط نظریے کو مسترد کر دیا ہے، وہ اپنے مقصد سے ہٹ چکے ہیں اور تنہائی کا شکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آرمی چہف نے منگل کو وزیرستان میں تعینات فیلڈ فارمیشنز کے دورے کے موقع پر کیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوج کی طرف سے سماجی و اقتصادی اہمیت کے بڑے اور چھوٹے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

فوجی دستوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے پیشہ ورانہ عزم کو سراہا اور خلل زدہ علاقوں میں امن اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے ان کی قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

راحیل شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات میں قبائلی بھائیوں کی فراخدلی سے حمایت جاری رکھے گی۔ ‎ چیف آف آرمی سٹاف نے بالخصوص وسطی تجارتی راہداری کی تعمیر کا ذکر کیا، 714 کلومیٹر طویل یہ شاہراتی نیٹ ورک پاکستان کی انڈس ہائی وے اور وزیرستان ایجنسیوں کو افغان رنگ روڈ کے ساتھ ملائے گا جس کے وسیع تر معاشی ثمرات مقامی رہائشیوں کو ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف نے صحت، تعلیم، پانی اور بجلی کے شعبوں میں دیگر کمیونٹی ترقیاتی سکیموں کا بھی دورہ کیا جو لوگوں کی بحالی کے لیے کامیاب پروگراموں کا حصہ ہیں۔

بعد ازاں آرمی چیف نے حال ہی میں قائم کردہ سپن کئی راغزئی کا بھی دورہ کیا اور تعلیم کا معیار اور نظم و نسق برقرار رکھنے پر کالج انتظامیہ کو سراہا۔

کیڈٹس سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ آرمی کی طرف سے مکمل کیے گئے یہ تعلیمی منصوبے اس قسم کے دور افتادہ علاقوں کے نوجوان پاکستانیوں کی نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے میں معاون ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025