• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm

اے آر رحمان کی سب سے چیلنجنگ فلم

شائع May 30, 2014
آسکر ایوارڈ یافتہ ستار اے آر رحمان۔- اے ایف پی فوٹو
آسکر ایوارڈ یافتہ ستار اے آر رحمان۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ بطور موسیقار فلم 'کوچادایاں' ان کے کریئر کی چیلنجنگ ترین فلم تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ سٹار نے انکشاف کیا کہ ' کوچادایاں' ان کے گلوکاری کے کریئر کی مشکل ترین فلم ہے کیونکہ فلم میں موسیقی کے معیار کو بے حد اہمیت دی گئی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ فلم میں احساسات اور جذبات کا گہرا عنصر مداحوں کو دکھائی دے گا۔

انہوں نے عملے سمیت گانوں پر بے حد محنت کی جسے مداحوں نے سراہا۔

رحمان نے بتایا کہ وہ ان گانوں کی البم بھی جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ البم مداحوں کیلئے ان کی طرف سے تحفہ ہوگی۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکار رجنی کانت اور خاتون اداکار دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

جبکہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے 42 کروڑ کا بزنس کرلیا اور اس کی شاندار نمائش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025