کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کٹی پہاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افرادزخمی ہوگئے۔
پیرآباد پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب واقع مصطفی مسجد کے باہر کھڑے ہوئے ایک رکشے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک30 سالہ زخمی نوجوان چل بسا جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔
زخمیوں میں 60 سالہ محمد اشرف، 40 سالہ اقبال اور 35 سالہ سیف اللہ شامل ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس پی ساجد امیر کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔
دھماکے کے باعث مسجد کی باہری دیوار بھی منہدم ہوگئی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں