• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm

ڈی ویلیئرز ٹیسٹ کپتان نہ بننے پر مایوس

شائع June 6, 2014
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز۔۔
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز۔۔

جوہانسبرگ: سٹار وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نہ بننے پر انہیں بے حد مایوسی ہوئی لیکن وہ نو منتخب کپتان ہاشم آملا کی ٹیسٹ میچوں میں بھرپور انداز میں معاونت کریں گے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے رواں ہفتے گریم سمتھ کی جگہ ہاشم آملا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا تھا۔ اے بی ڈی ویلیئرز اس عہدے کے مضبوط امیدوارتصور کیے جا رہے تھے لیکن انہیں نظر انداز کر کے ٹیم کی قیادت کی ذمے داری آملا کو سونپی گئی۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، میں اس ذمے داری کو نبھانے کے لیے پوری طرح سے تیار تھا لیکن مجھے نظر انداز کیا گیا تاہم بورڈ حکام نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا میرا آملا سے کوئی اختلاف نہیں، انہیں جہاں بھی میری راہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہو گی میں بھرپور انداز میں ان کا ساتھ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں آملا کے ساتھ ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ عالمی سطح پر کامیاب کپتان ثابت ہوں اور میں ہر طرح سے ان سے بھرپور تعاون کروں گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025