• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:39pm

ورلڈ کپ میں پاکستان کی غیر موجودگی، بوولنڈر افسردہ

شائع June 10, 2014
پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا، بوولنڈر۔ —انٹرنیٹ فوٹو
پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا، بوولنڈر۔ —انٹرنیٹ فوٹو

دی ہیگ: نیدر لینڈز کے تاریخی پینلٹی کارنر ایکسپرٹ فلورس بوولنڈر نے یہاں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی غیر موجودگی پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

اتوار کو کیوسرا سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا 'بہت افسوس کی بات ہے کہ ہاکی کی بے حد خدمت کرنے والے اور فیلڈ ہاکی میں بھرپور تاریخ کا حامل پاکستان جیسا ملک اس ایونٹ میں موجود نہیں'۔

انہوں نے مایوس کن انداز میں کہا کہ پاکستان ہاکی اس قدر نیچے جا چکی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں کوالی فائی کرنے میں ناکام رہی۔

تاریخ میں عظیم کھلاڑیوں میں شامل بوولنڈر نے کہا کہ پاکستانی ہاکی کو سہارے کی ضرورت ہے کیونکہ اس ٹیم نے گزشتہ کئی دہائیوں میں ورلڈ کپ، اولمپکس اور چمیپئنز ٹرافی میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے کھیل پر کئی سالوں تک راج کیا ۔

'میرے یادگار لمحات میں پاکستان میں گزارا وقت اور لاہور میں 1990 ورلڈ کپ جیتنا تھا۔ یہ لمحات میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا'۔

'پاکستان کو پاکستان میں ایک بڑے مجمع کے سامنے ہرانا بہت بڑی بات تھی۔ اس بات کو اب چوبیس سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی مجھے سب لمحہ بہ لمحہ یاد ہے'۔

بوولنڈر نے بتایا کہ وہ پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوئے کیونکہ پاکستان میں ان سے محبت کی جاتی تھی اور وہ ان کا ہیرو تھے۔

انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 عالمی کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف 1-3 سے جیت پر لوگوں نے انہیں بے حد عزت اور محبت دی۔

سن 1985 سے 1996 تک ڈچ ٹیم کے لیے 241 میچوں میں 216 گول سکور کرنے والے بوولنڈر نے بتایا کہ وہ اپنے حریفوں میں شہباز احمد کو بہت اونچا مقام دیتے ہیں۔

'شہباز ایک عقلمند اور سخت حریف تھا۔پاکستان کے کئی دوسرے کھلاڑی بھی ڈربلنگ اور ڈاجنگ جیسی صلاحتیوں سے قدرتی طور پر مالا مال تھے'۔

بوولنڈر کا مزید کہنا تھا کہ اب ہاکی ایک مختلف کھیل بن چکا ہے جہاں سکلز کم اور طاقت زیادہ چاہیئے، لہذا اب آپ کو جسمنانی طور پر بھرپور فٹنس درکار ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025