• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

ہندوستان: اسٹیل پلانٹ میں زہریلی گیس کا اخراج، چھ ہلاک

شائع June 13, 2014
ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ہونے والے اس حادثے میں تقریباً چونتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ —. فائل فوٹو اے پی
ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ہونے والے اس حادثے میں تقریباً چونتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ —. فائل فوٹو اے پی

رائے پور، چھتیس گڑھ: عالمی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ کے بھلائی اسٹیل پلانٹ کا ایک پمپ جمعرات کو مرمت کے دوران پھٹ گیا، جس کے سبب قریب سے گزرنے والی فرنس کی گیس پائپ لائن بھی دھماکے سے پھٹ گئی اور زہریلی گیس کا رساؤ شروع ہو گیا، چنانچہ گیس کی زد میں آنے والے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

اس حادثے میں تقریباً 34 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں آمدنی کے وزیر پریم پرکاش پانڈے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چھ افراد جن میں تین ڈپٹی جنرل مینیجرز بھی شامل ہیں، ہلاک ہوگئے ہیں۔

پائپ لائن سے خارج ہونے والی گیس کاربن مونو آکسائڈ تھی، جس کے زہریلے اثر سے وہاں کام کرنے والے ملازمین یکے بعد دیگرے بے ہوش ہو کر گرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق، پلانٹ کے اندر ایک پمپ ہاؤس میں مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران پمپ پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔

پمپ پھٹنے کی وجہ سے اس کے اوپر سے گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے کاربن مونوآکسائڈ کا رساؤ شروع ہو گیا۔

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں بھلائی اسٹیل پلانٹ1955ء میں اس وقت کے سوویت یونین کے تعاون سے لگایا گیا تھا۔

بھلائی اسٹیل پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 31 لاکھ 53 ہزار ٹن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024