• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

ٹنڈولکر، گنگولی کا زیادہ رنز کی شراکت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

شائع June 14, 2014
سنگاکارا اور جے وردھنے نے اس دوران مشترکہ طور پر 33 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں بنائیں۔ فوٹو اے ایف پی
سنگاکارا اور جے وردھنے نے اس دوران مشترکہ طور پر 33 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں بنائیں۔ فوٹو اے ایف پی

لارڈز: کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز کی شراکت داری کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سنگا کارا اور جے وردھنے نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سو سے زائد رنز کی شراکت جوڑ کر لیجنڈری انڈین کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر اور ساروگنگولی کا 12400 رنز کی شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنگاکارا اور جے وردھنے کی جوڑی کا شمار خطرناک جوڑیوں میں کیا جاتا ہے، دونوں بلے بازوں نے متعدد بار انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کیا۔

ٹنڈولکر اور گنگولی پر مشتمل ہندوستانی جوڑی کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 12400 رنز کی شراکت قائم کرنے کا عالمی اعزاز حاصل تھا لیکن سنگاکارا اور جے وردھنے نے اس ریکارڈ کا پیچھا نہ چھوڑا۔

دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سو سے زائد رنز کی شراکت جوڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا۔

سنگاکارا اور جے وردھنے نے اس دوران مشترکہ طور پر 33 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں بنائیں۔ سنگا اور جے وردھنے کے درمیان ون ڈے میں 6106، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 822 جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 5600 سے زائد رنزوں کی شراکت قائم ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025