• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

وزیراعظم نواز شریف تاجکستان پہنچ گئے

شائع June 17, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

دو شنبے: وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے صدر ایمو مالی رحمان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ توانائی، انفراسٹرکچر، باہمی تعلقات اور سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے پانی اور بجلی ، وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈ سٹری اور ریاستی وزیر برائے امورِ خارجہ اور اعلیٰ حکام بھی اعلیٰ سطح کے وفد میں شامل ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو خاص اہمیت دیتا ہے اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاو ن بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزایراعظم کا دورہ تاجکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی تبادلے کا ایک حصہ ہے اور اس کا مقصد وسطی ایشیا کے ساتھ پاکستان کے' تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کرنا ہے۔'

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بہت سے شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں اوردونوں ممالک اقوام متحدہ، او آئی سی اور سارک سمیت دیگر تنظیموں کے بھی رکن ہیں۔

تاجکستان میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے صدر ایمو مالی رحمان اوروزیراعظم قوہر رسول زادہ سے ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی، معاشی، توانائی، انفرااسٹرکچر، افرادی قوت، ثقافت ، دفاع اور سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان، تاجکستان ، کرغزستان اور افغانستان کے مابین علاقائی توانائی تعاون کے حاولے سے منصوبے 'کیسا 1000' پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے رہنماؤں سےافغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں بہت سے منصوبوں کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025