• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

پچیس روپے کا تنازعہ نوجوان کی جان لے گیا

شائع June 28, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

خانیوال: صرف پچیس روپے کے تنازعے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے مالک نے ساتھی کے ہمراہ گاہک کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ نواں چوک کا رہائشی شمشاد اپنے علاقہ میں ہی واقع یوٹیلٹی سٹور پر دیسی گھی لینے گیا۔

آدھا کلو گھی لینے پر دکاندار ہمایوں نے 500 کا نوٹ دینے پر250روپے بقایا دیدیے 25 روپے کا تنازعہ پر دونوں میں تکرار ہوگئی جس پر دکاندار نے بقایا رقم بھی رکھ کر گاہک کو بھگا دیا۔

اس پر گاہک شمشاداپنے دو کزنز ارسلان اور کامران کے ہمراہ یوٹیلٹی سٹور پر پہنچاتو مبینہ طور پر دکاندار نے اپنے ساتھی تیمور کے ہمراہ فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ارسلان رمضان خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دم توڑگیا جبکہ کامران کوحالت تشویشناک ہونے پر ملتان نشتر ریفر کردیاگیا۔

ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔تھانہ صدرپولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025