• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

پشاور میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن شروع

شائع July 7, 2014

پشاور: شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضربِ عضب کے آغاز کے بعد نقلِ مکانی کرنے والے افراد کی خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت دیگر اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل آج پیر سے شروع ہوگیا ہے۔

فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کو بتایا ہے کہ پشاور میں اس وقت گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کے لیے مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں پر رجسٹرشن کا عمل دوپہر تین بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے روز شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سےآنے والے بے گھر افراد کی رجسٹریشن کی جارہی ہے، جبکہ تحصیل بویا اور دتہ خیل کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل 8 جولائی سے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ تحصیل میر علی کے رہائشیوں کی رجسٹریشن نو جولائی، جبکہ باقی تمام علاقوں سے آنے والے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل 14 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

دوسری جانب ضلع بنوں میں قائم مراکز میں بھی آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں قائم ان مزاکز میں میرعلی، رزمک، میران شاہ اور اس سے ملحقہ اضلاع سے آنے والے بے گھر افراد پندرہ جولائی تک اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کے عمل میں ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔

اس حوالے ان مراکز کے اطراف حکومت نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے ہیں، جبکہ متاثرین میں روش اور دیگر غذائی اشیاء کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ متاثرین کے لیے بنائے گئے کیمپوں میں طبی عملہ جن میں خصوصی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں آئی ڈی پیز کی دیکھ بحال میں مصروف ہیں۔

ایف ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ اگرچہ متاثرہ کی ایک بڑی تعداد کی آمد جاری ہے، لیکن ان افراد میں روش اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہم کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025