• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت کو سپورٹ کریں گے، خوشید شاہ

شائع July 14, 2014
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ۔ فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہیں ہوگی لیکن جمہوریت کی بقا کے لیے حکومت کو اپوزیشن میں رہ کر سپورٹ کرے گی۔

سید خورشید شاہ نے پیر کو جاری ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی حکومت میں شامل نہیں ہورہی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کی خاطر حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں، اگر ہم حکومت کا حصہ بن گئے تو پھر کون سی اپوزیشن جماعت حکومت کو سپورٹ کریگی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھ کر جمہوریت کی حمایت کرنے سے اتنا زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت کی حمایت سے اس کو فائدہ ہوگا۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم اچھے کام پر تعریف کریں گے تو غلط کام پر حکومت پر تنقید بھی کریں گے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی، ہم نے مشرف کو باہر اس لئے جانے دیا کہ وہ سابق صدر تھے اور انہیں استثنیٰ حاصل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرف کے خلاف مواخذے کی تحریک کے لیے کاغذات تیار کر لیے تھے تاہم سابق آمر اسی ڈر سے مستعفی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025