• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

وزیراعظم کا دورہ جی ایچ کیو، ضرب عضب پر بریفنگ

شائع July 17, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ پر پیشرفت سے آگاہی اور 'شہداء' کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمعرات کو پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہیں سینئر عسکری حکام نے آپریشنل امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے سینئر عسکری حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آمد پر وزیراعظم کا خیرمقدم کیا اور ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ادھر آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو سینئر فوجی کمانڈروں نے آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دہشت گردی بالخصوص اس آپریشن کے دوران فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ میرانشاہ کو کلیئر کرنے کے بعد فورسز کی توجہ میر علی پر مرکوز ہے جہاں مزاحمت کا سامنا ہے تاہم فورسز نے کچھ علاقے کلیئر کروالیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025