• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

آرٹیکل 245 کے نفاذ پر حزب اختلاف کا سینیٹ سے واک آؤٹ

شائع August 9, 2014
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور، فائل فوٹو۔۔۔۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور، فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد : سینیٹ میں متحدہ حزب اختلاف نے جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کے خلاف واک آوٹ کیا۔

ایوان بالا سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت سے وفاقی دارالحکومت سے آرٹیکل 245 کے نٖفاذ کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دونوں ہاؤسز میں تحفظ پاکستان آرڈیننس (پی پی او) کی حمایت کی ہے پھر کیوں دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کو نافذ کر کے مسلح افواج کو طلب کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

پی پی پی سینیٹر نے کہا کہ پی پی اور کی موجودگی میں حکومت کو لامحدود طاقت حاصل ہے اسے آرٹیکل 245 نافذ نہیں کرنا چاہیے جو شہریوں کے بنیادی حقوق معطل کر دے۔


غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور


سینٹ اجلاس میں غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے لئے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

سینیٹر رضا ربانی نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل گھروں، مساجد اور دیگر مقامات پر حملے کر رہا ہے بالخصوص عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ حملے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، یہ ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ مسلمان ممالک اور او آئی سی نے کچھ نہیں کیا، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے اور فلسطینیوں کے خلاف جارحٰت بند کرائی جائے۔

قرار داد میں شہریوں کے لئے امداد کا بھی اعلان کیا اور اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لئے عالمی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025