• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

ہندوستانی صنعتکار نے اپنی سالگرہ پر پہنی سونے کی شرٹ

شائع August 9, 2014
پنکج پرکھ سونے کے تاروں سے تیار کی ہوئی شرٹ پہنے فوٹوگرافروں کو پوز دیتے ہوئے۔ —. فوٹو بشکریہ ای پی اے
پنکج پرکھ سونے کے تاروں سے تیار کی ہوئی شرٹ پہنے فوٹوگرافروں کو پوز دیتے ہوئے۔ —. فوٹو بشکریہ ای پی اے

ممبئی: ہندوستان میں سونے کے زیورات کا شوق اور اس کی ہوس میں تبدیل ہوجانے والی خواہش کوئی نئی بات نہیں، خواتین ہی نہیں وہاں کے بہت سے دولت مند مرد بھی سونے کے بھاری زیورات پہن کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

سونے کی ہوس میں مبتلا ایسے ہی ایک صاحب ہندوستان کے مشہور صنعت کار پنکج پرکھ بھی ہیں۔

انہوں نے جمعہ کو اپنی پینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر خالص سونے سے تیارکردہ شرٹ زیب تن کی۔

مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق وہ جب ممبئی کے نزیک واقع اپنے آبائی قصبے ییولا میں یہ شرٹ زیب تن کرکے نکلے تو سب کی نظریں ان کی جانب متوجہ ہوگئی تھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شرٹ کی تیاری میں 18-22 قیراط کا خالص سونا استعمال کیا گیا ہے اور یہ عام قمیص ہی کی طرح پائیدار ہے ۔اس کا وزن چار کلو سے زیادہ ہے۔

پنکج پرکھ کا کہنا ہے کہ ’’اس شرٹ کو بآسانی دھویا جاسکتا ہے اور عام کپڑے کی طرح سکھایا جاسکتا ہے۔ اگر یہ بوسیدہ یا خراب ہوجائے تو اس کی مرمت کی جاسکتی ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ’’جب میری عمر پانچ سال تھی اور میں اسکول میں پڑھتا تھا تو مجھے اس وقت سے مجھے سونا پہننے کا بہت شوق تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ میرا یہ شوق بڑھتا گیا۔‘‘

بتایا گیا ہے کہ اس شرٹ میں خالص سونے کے سات بٹن لگے ہوئے ہیں اور اسے ممبئی کے علاقے پرل میں واقع شانتی جیولرز نے تیار کیا ہے۔

پنکج پرکھ نے ابتدائی کلاسوں میں ہی اسکول چھوڑ دیا تھا، اور اس کے بعد کوئی تعلیم حاصل نہیں کی، لیکن اس وقت وہ ہندوستان میں ملٹی ملین ڈالرز کے ٹیکسٹائل بزنس کے مالک ہیں۔

اس شرٹ میں استعمال کیے گئے سونے کی خریداری کے لیے تقریباً دو کروڑ دس لاکھ پچپن ہزار چھ سو سترہ پاکستانی روپے کے مساوی رقم ادا کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Riyaz Aug 09, 2014 11:58pm
I wish instead of having the golden dress he should used all of this money on welfare. 75% of Indian live under the line drawn between poor and not poor in India.

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024