• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

!متھیرا کی خفیہ شادی

شائع August 17, 2014

متھیرا اپنی محبت کی کہانی سناتے ہوئے کہتی ہیں" ٹیڑھی ہے، بے شمار گلاس ٹوٹ گئے، جیسا میں کہتی رہی ہوں میری زندگی میں کچھ بھی نارمل نہیں، ہمارے درمیان لڑائیاں ہوتی ہیں، میں کسی چیز پر بحث کرتی ہو، ایک دفعہ میں کسی چیز پر بحث کررہی تھی اور وہ اس کی وضاحت مانگ رہا تھا کہ اچانک اس نے شادی کی پیشکش کردی، وہ شادی کی پیشکش کا بہت ہی انوکھا انداز تھا"۔

اور اس روز صرف گلاس ہی نہیں ٹوٹے، ان لوگوں کو دل بھی ٹوٹ گئے جنھوں نے اپنے موبائل فونز اور کمپیوٹرز وغیرہ پر متھیرا کی تصاویر وال پیپر کے طور پر لگائی ہوئی تھی، اور وہ لوگ جنھوں نے اس ماڈل کی تصاویر اور ڈانس نمبرز خفیہ فولڈرز میں چھپا رکھے تھے ان کے خواب بھی چکنا چور ہوگئے۔

بائیس سالہ متھیرا جو ہر تنازعے کے ساتھ مزید شہرت حاصل کرتی ہے اور اس کا دھماکہ خیز سفر یوگی، ٹی وی میزبان، گلوکارہ اور رقاصہ وغیرہ کے ذریعے آگے بڑھا ہے، اب کسی کی بیوی بن چکی ہے اور مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کی شادی کو چند روز یا ایک، دو ماہ نہیں بلکہ لگ بھگ ایک سال ہوچکا ہے جس کے بارے میں ماسوائے رشتے داروں اور قریبی دوستوں کے، کسی کو بھی اب تک کچھ معلوم نہیں تھا۔

آخر یہ کیسے ممکن ہوا جبکہ مہاتیرا تو کسی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دے تو ہیڈلائنز سامنے آجاتی ہیں تو پھر اس کی شادی اتنے عرصے تک ایک راز کیسے بنی رہی؟ جس کا جواب یہ سپرماڈل ان الفاظ میں دیتی ہے" میں بہت لیے دیئے رکھنے والی شخصیت ہوں، تنازعات چیزیں بگاڑتے ہیں، لوگ چیزوں کو منتشر کردیتے ہیں، میں اپنے خاندان کو محفوظ اور قریب رکھتی ہوں، میں ایک بار ٹوٹ چکی ہوں اور اب ایسا نہیں چاہتی، اس لیے میں بہت خیال رکھتی ہوں"۔

مگر وہ خوش قسمت انسان کون ہے؟

متھیرا نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا" میں ایسی شخصیت ہوں جو اپنے خاندان کی زندگی راز میں رکھتی ہے، رشتے بہت نازک ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں ان کے بارے میں بات چیت سے گریز کرتی ہوں، صحیح وقت پر شکل بھی دکھا دوں گی"۔

تاہم پاکستانی سپرماڈل نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے شریک حیات کا شوبزنس بلکہ پاکستان سے ہی کوئی تعلق نہیں۔

جب متھیرا سے پہلی ملاقات کا احوال پوچھا گیا تھا یہ جواب سامنے آیا" میری اس سے ملاقات حادثاتی طور پر ہوئی اور اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا، اس نے مجھے کافی سپورٹ کیا، وہ چالاک نہیں اور اصلی متھیرا کو سمجھتا ہے"۔

یہ شادی پاکستان میں ایک چھوٹی سی تقریب میں ہوئی" میں نو لاکھ کا گھاگھرا اور پچاس لاکھ کے زیورات سمیت پچاس لوگوں اور سو ٹی وی چینیلز کو بلانے پر یقین نہیں رکھتی، اس سے مشکلات کا آغاز ہوتا ہے اور شادی ٹوٹ جاتی ہے"۔

یہ جوڑا جلد عوام کے سامنے نہیں آئے گا جیسا کہ متھیرا کا کہنا ہے" ہم ایسا اس وقت کریں گے جب ہمارے پاس وقت ہوگا، شادی کرلی گناہ نہیں کیا، جب ہم تیار ہوں گے تو کیمرے کا سامنا بھی کرلیں گے، میں کسی کو اپنی نجی زندگی پر تبصرے کی اجازت نہیں دوں گی"۔

درحقیقت متھیرا کے خیال میں یہ کوئی بڑی بات نہیں" مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی بڑی خبر ہے، ہزاروں لوگ شادیاں کرتے ہیں، میرا ماننا ہے کہ آپ شادی اپنے لیے کرتے ہیں، میں نے بھی اپنے لیے اور اپنے چھوٹے سے دل کے لیے شادی کی ہے"۔

ٹھیک ہے کہ ایک اسٹار خاص طور پر متھیرا جس کی زندگی مسلسل سکروٹنی کی زد میں رہتی ہے آسان نہیں، جب یہ سوال کیا کہ آپ کے شوہر آپ پر تنقید کو کس طرح دیکھتے ہیں تو متھیرا نے بتایا کہ کئی بار تو وہ مسکراتا ہے مگر اکثر اس کے کان غصے سے سرخ ہوجاتے ہیں" اسے ابھی چیزوں کو ہینڈل کرنا سیکھنا ہوگا"۔

مگر ایسا لگتا نہیں کہ یہ کسی مسئلے کی وجہ بنے گا کیونکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کو اپنی شادی شدہ زندگی سے الگ رکھے ہوئے ہیں" جب آپ ان دونوں کو ملا دیتے ہیں تو آپ مشکل میں پھنس جاتے ہیں"۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کو شوبزنس میں اس کے کیرئیر سے کوئی مسئلہ نہیں اور شادی سے کام پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے" میری شادی کو کافی وقت ہوگیا مگر اس سے میرا کیرئیر متاثر نہیں ہوا"۔

تو کیا زندگی بھر کے اس تعلق نے متھیرا کو بدل دیا ہے؟ جس کا جواب کچھ یہ تھا " شادیاں انسانوں کو نہیں بدلتیں، آپ شادی کو کچھ دیر کے لیے بھول کر تعلق کو مضبوط بنانے پر دھیان دیں"۔

متھیرا کا اصرار ہے کہ شوہر سے اس کا تعلق اب تک خوش قسمتی کا باعث بنا ہے" مجھے توقع ہے کہ یہ خوش قسمتی ہی بنا رہے گا"۔

شدی نے ہوسکتا ہے کہ ابھی تک متھیرا کو بدلا نہ ہو تاہم وہ تسلیم کرتی ہے کہ مستقبل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے" حالات بدل سکتے ہیں، میں اس کے لیے تیار ہوں، شادی ایک جوا ہے، کئی بار آپ بہت زیادہ رقم جیت لیتے ہیں اور کبھی سب کچھ ہار جاتے ہیں، میں میز پر بیٹھ چکی ہوں اور نمبر چن لیا ہے، اب دیکھنا ہے کہ گیند کہاں جاکر روکتی ہے"۔

متھیرا کا ماننا ہے کہ زندگی مین ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہر ایک کو باشعور فیصلے کرنا پڑتے ہیں" سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں میڈیا سے غائب تھی، کئی بار آپ کو زندگی سے مطابقت کرنا پڑتی ہے اور گھوم کر پھر واپس آنا پڑتا ہے، اسی طرح زندگی آگے بڑھتی ہے"۔

اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے متھیرا نے انکشاف کیا کہ وہ دو بولی وڈ فلموں میں کام کررہی ہے، جن کی شوٹنگ ہندوستان میں ہورہی ہے اور وہ اب تک پچاس فیصد مکمل ہوچکی ہیں، تاہم پاکستانی ماڈل نے ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کاسٹ یا فلموں کی ریلیز کی تاریخ وغیرہ کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا" میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں اس خبر کو زیادہ بہتر طریقے سے بریک کرنا چاہتی ہوں"۔

اپنے گانے جھوٹا پر منفی فیڈ بیک پر بات کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے پریشان نہیں" لوگ گھنٹوں میرے ساتھ تصاویر کھچوانے کے لیے انتظار کرتے ہیں، اور یہی لوگ کچھ گھنٹوں بعد یہی تصاویر عجیب جملوں کے ساتھ فیس بک پر پوسٹ کردیتے ہیں، یہ انسانی فطرت ہے، آپ اس پر توجہ نہ دے کر ان کی حوصلہ شکنی کرسکتے ہیں"۔

اور متھیرا کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا ایک اور گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے" وہ ایک دھماکا ثابت ہوگا، ایک بار پھر لوگ برا بھلا کہیں گے مگر متھیرا ستمبر کے آخر میں پھر واپس آرہی ہے"۔

گانے جھوٹا میں موجود ارباز خان کی دوسرے گیت میں موجودگی کے بارے میں سوال پر متھیرا کا کہنا تھا" یہ گانا ایک دھماکہ ہوگا اور یہ پہلے سے دس گنا زیادہ بڑا ہوگا"۔

متھیرا کو زندگی بھر کے بندھن میں بندھے لگ بھگ ایک سال ہوگیا مگر یہ واضح نہیں کہ آخر کیوں وہ بتدریج اس اطلاع کو سامنے لانے پر تیار ہوئی، یہ تو واضح ہے کہ یہ اس کے پرستاروں کے لیے واحد حیرت انگیز خبر نہیں ہوگی" ابھی متھیرا مزید سرپرائز دے گی، ایک سے بڑھ کر ایک، میں واپس آرہی ہوں ڈارلنگ"۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024