• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

بالنگ ایکشن، سعید اجمل کا ٹیسٹ کل ہوگا

شائع August 24, 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برسبین: آف اسپنرسعیداجمل کےبالنگ ایکشن کاٹیسٹ کل آسٹریلیا کے شہر برسبین کی لیب میں ہوگا جس کے نتائج دو ہفتے میں موصول ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میچ ریفری اور امپائرز کی رپورٹ کے تناظر میں سعید اجمل کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔ بالنگ ایکشن کی ٹیسٹینگ کیلیے اجمل برسبین پہنچ گئے ہیں جہاں پیر کے روز ان کے ایکشن کو لیب میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق وہی ٹیم ان کے ٹیسٹ کی نگرانی کرے گی جس نے سری لنکا کے سنانائیکے اور نیوزیلینڈ کے ولیمسن کے ایکشنز کو ٹیسٹ کیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور وہ ان دنوں اپنا ایکشن ٹھیک کرنے کیلے کوشاں ہیں۔

اجمل ٹیسٹ ہونے کے بعد سری لنکا میں جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کیلیے دستیاب ہوں گے یہ میچ تیس اگست کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025