• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اعتراض کے باوجود سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے سکھانے کا عمل جاری

شائع August 27, 2014
۔ —. فوٹو ڈان
۔ —. فوٹو ڈان

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اعتراض کے باوجود، پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین نے کپڑے دھو کر عدالت عالیہ کے دیواروں پر پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے پیر کے روز اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ عدالت کی چاردیواری جہاں لوگ انصاف کے لیے آتے ہیں، ان دیواروں کو مظاہرین اپنے کپڑے لٹکانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کے روز ہونے والی سماعتوں کے دوران، دونوں ہی عدالتوں نے مقامی انتظامیہ کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ شاہراہِ دستور کو خالی کروائیں، تاکہ اراکینِ پارلیمنٹ اور ججوں کو پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ جانے کے لیے راستہ فراہم ہوسکے۔

منگل کے روز پاکستان عوامی تحریک کے منتظمین نے دھرنے کے شرکاء سے شاہراہِ دستور کو ایک جانب سے خالی کروانے کی کوشش کی تھی، لیکن پوری شاہراہ خالی نہیں کروائی جاسکی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ کے باہر گرین بیلٹس پر بیٹھے لوگ اپنی جگہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے کپڑوں کو سکھانے کے لیے سپریم کورٹ کے احاطےکے سوا اور کوئی جگہ نہیں ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

mazhar Aug 27, 2014 10:11am
اس آسیب ذدہ عمارت کا کوي غریب اور کیا استعمال کرے،،،انصاف کی قیمت تو اس کی پہنچ سے باھر ھے!کپڑےسکھا کر ھی دل خوش کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024