• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

چینی صدر جلد پاکستان آنے کے خواہش مند

شائع September 13, 2014
دوشنبے: مشیر خارجہ سرتاج عزیز شنگھائی تعاون تنظٰم کے اجلاس کے موقع پر سائیڈلائنز میں چینی صدر سے ملاقات کرتے ہوئے— اے پی پی فوٹو
دوشنبے: مشیر خارجہ سرتاج عزیز شنگھائی تعاون تنظٰم کے اجلاس کے موقع پر سائیڈلائنز میں چینی صدر سے ملاقات کرتے ہوئے— اے پی پی فوٹو

اسلام آباد : چین کے صدر ژئی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اسلام آباد میں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چینی صدر نے یہ بات وزیراعظم پاکستان کے میشر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈلائنز پر ملاقات کے دوران کہی۔

چینی صدر نے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کو خیرسگالی کا پیغام دیا۔

انہوں نے پاکستان میں سماجی معاشی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی کامیابی اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام چینی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں اور ان کے دورے سے باہمی تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

چینی صدر نے پاک چین دوستی کو اسٹرٹیجک اور ہر موسم کی قرار دیتے ہوئے وقت اور حالات بدلنے کے باوجود تعلقات میں گرم جوشی برقرار رہے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی قوم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025