• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چین میں شدید زلزلہ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

شائع October 8, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

بیجنگ: جنوب مغربی چین میں آنے والے زلزلے سےکم سے کم ایک شخص ہلاک اور تقریباً تین سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے اس زلزلے کی شدت چھ اعشارہ صفرر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر اسکولوں کی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی قسم کے بڑے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے ایک مقامی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے سے 100 اسکولز تباہ ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ ستر ہزار عمارتیں ایسی ہیں جن کی دوبارہ مرمت کرنے کے ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ سن 2008ء میں چینی صوبے سچوان میں ایک تباہ کن زلزلے میں اسکولوں کی عمارتوں کے منہدم ہونے کے باعث پانچ ہزار سے زائد بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

شدید زلزلوں میں بڑی جانی نقصان سے بچے کے لیے چین میں عمارتوں کی تعمیر اور ان کو زلزلہ پروف بنانے کے لیے خاص منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہا تقریباً تین ہزار دو سو فوجی اہلکار متاثرہ علاقوں میں تعینات کیے گئے ہیں جو امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024