• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

بچوں کے حج پر پابندی زیرغور

شائع October 20, 2014
خانہ کعبہ کا ایک خوبصورت منظر—۔فائل فوٹو
خانہ کعبہ کا ایک خوبصورت منظر—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب کی وزارت حج اگلے برس موسمِ گرما کی تپتی ہوئی دھوپ کے پیشِ نظر دس سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔

گلف نیوزمیں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے مطابق دس سال سے کم عمر کے بچوں کو والدین کے ہمراہ حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت حج کے ذرائع کے مطابق گرمیوں میں اس خطے کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اس لیے بچوں کو اس موسم میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رواں سال حج کا فریضہ اکتوبر کے مہینے میں سر انجام دیا گیا، تاہم اسلامی کلینڈر کے مطابق اگلے برس حج کا سیزن شدید گرمیوں کے موسم میں آئے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس دورانِ حج ہزاروں بچے مناسب سہولیات کے نہ ہونے کے باعث اپنے والدین کے ہمراہ سڑکوں پر سونے پر مجبور ہوئے، یہی وجہ ہے سعودی عرب کی وزراتِ حج کی جانب سے اگلے برس دس سال سے کم عمربچوں کوحج پر لے جانے کی اجازت نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس فیصلے کا جہاں خیر مقدم کیا گیا ہے، وہیں کچھ حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

ترکی، یورپ اور آسٹریلیا کے حاجیوں کے لیے گائیڈ کے فرائض سر انجام دینے والے طارق عنقوی کا کہنا ہے کہ کچھ خاندان اپنے بچوں کو اپنے ہمراہ اس لیے لاتے ہیں، کیوں کہ ان کی غیر موجودگی میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی اور موجود نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025