• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

امریکی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد تباہ

شائع October 29, 2014
لانچنگ پیڈ پر اُڑان کے چند سیکنڈ بعد راکٹ کی تباہی کا منظر۔ —. فوٹو بشکریہ ناسا
لانچنگ پیڈ پر اُڑان کے چند سیکنڈ بعد راکٹ کی تباہی کا منظر۔ —. فوٹو بشکریہ ناسا

واشنگٹن: امریکا کا ایک بغیر پائلٹ کا راکٹ ورجینیا کے مشرقی ساحل پر ایک کمرشل لانچ پیڈ سے پرواز کرنے کے چند سیکنڈ کے بعدہی دھماکے کے ساتھ تباہ ہو گیا۔

ناسا نے حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی تردید کی ہے۔

آربٹل سائنس کارپوریشن کا یہ راکٹ چودہ منزلہ تھا اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود چھ خلانوردوں کے لیے قریب 22 ہزار کلو وزنی سامان لے کر جا رہا تھا۔

حادثے کے فورا بعد ایک ترجمان نے کہا ’’پیڈ زیرو اے پر ایک حادثہ ہو گیا ہے۔ ہم نے اوآربی تھری نامی راکٹ کو کھو دیا ہے۔ اب ہم انٹارس سی آر ایس مشن کا ہنگامی پلان نافذ کرنے جا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نقصان صرف لانچنگ سائٹ تک ہی محدود ہے۔‘‘

بغیر پائلٹ کے اس راکٹ میں خرابی کی وجوہات کا اب تک علم نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ اس راکٹ کو پیر کو لانچ کیا جانا تھا، لیکن نزدیکی سمندر میں ایک کشتی کے داخل ہوجانے کی وجہ سے اس کی لانچنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

تاہم یہ دھماکا آرربٹل سائنس کارپوریشن اور اس کے انٹارس راکٹ کو کثیرالمقاصد تجارتی لانچر کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوا ہے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں کارگو بھیجنے کے لیے ناسا کے نجی آپریٹر بنائے جانے کے بعد یہ پہلا حادثہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024