• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

نواز، کیری ملاقات میں علاقائی صورتحال پر غور

شائع December 5, 2014
۔ — اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

لندن: پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

نواز شریف نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف بھر پور تعاون اور خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں کو بہتر انداز میں تسلیم کرے۔

جمعرات کو افغانستان کے موضوع پر کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے پی پی کے مطابق، نواز شریف نے کیری کو بتایا کہ فوجی آپریشن میں 80 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرا لیا گیا اور ان کے مکمل خاتمہ تک کارروائی جاری رہے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مستحکم، خوشحال اور جمہوری افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

'پاکستان مستقبل میں نئی افغان حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے'۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے علاقائی استحکام کی جانب ایک قدم قرار دیا۔

ملاقات میں امور خارجہ پر مشیر سرتاج عزیز اور خصوصی معاون طارق فاطمی بھی موجود رہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025