• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

خان صاحب! آپ بھی کمال کرتے ہیں

شائع April 7, 2015
جو کشتیاں آپ ڈی چوک پر جلا بیٹھے تھے، انہی سوختہ کشتیوں کا جنازہ اپنے کاندھوں پر اٹھائے پارلیمنٹ واپس لوٹ آئے۔ — اے ایف پی
جو کشتیاں آپ ڈی چوک پر جلا بیٹھے تھے، انہی سوختہ کشتیوں کا جنازہ اپنے کاندھوں پر اٹھائے پارلیمنٹ واپس لوٹ آئے۔ — اے ایف پی

خان صاحب! خان صاحب! خان صاحب !! کیا کرتے ہیں آپ؟ ہمیشہ غلط اندازے لگا بیٹھتے ہیں! انہی اندازوں کی بنیاد پر غلط وقت پر غلط بات اور کام کرجاتے ہیں، پھر بھگتنا آپ کے چاہنے والوں کو پڑتا ہے۔

آپ جناب خود تو چہرے پر خودپسندی کا سیاہ چشمہ چڑھائے ارد گرد سے غافل ہو بیٹھتے ہیں اور صفائیاں دینے کو بیچارے آپ کے مرید بازاروں، دفتروں، اور سوشل میڈیا پر سرگرم ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی وی حملہ سین میں بھی یہی ہوا۔ امید آپ کو کچھ اور تھی، ہوا کچھ اور۔ الٹا لینے کے دینے پڑ گئے۔ رہی سہی کسر اس لیک شدہ ٹیپ نے پوری کردی۔

سول نافرمانی کی چوہیا تو یاد ہی ہوگی خان صاحب آپ کو، جسے آپ نے بنی گالہ کے گرم پانیوں میں ڈبو کر مار ڈالا اور آپ کے چاہنے والے مونہہ تکتے گئے۔ پر داد دینی پڑے گی ان کی وارفتگی کی۔ ایسی محبت ہے آپ سے ان کم نصیبوں کو کہ جس تبدیلی کی خاطر اپنا گھر بار، روزگار و کاروبار سب چھوڑ چھاڑ کر مہینوں سے دھرنا ڈالے بیٹھے رہے، اتنی بڑی وعدہ خلافی کے بعد چوں تک نہ بولے بلکہ وہی صفائیاں تلافیاں۔

کیا ہی اچھا ہوتا اگر سیاسی تربیت کے دوران آپ کے استاد گرامی آپ کو پہلے تولو، پھر بولو کا سبق بھی پڑھاتے۔ اب دیکھیں نہ کیا ہوا۔ جس پارلیمنٹ کو آپ نے لتاڑا، پھٹکارا، جعلی قرار دیا، آپہنچی وہیں پر خاک کے مصداق اسی پارلیمنٹ میں واپس آئے اور جن اراکینِ پارلیمنٹ کا تمسخر اڑاتے رہے، انہی کے بیچ آکر بیٹھ گئے۔ جو کشتیاں کچھ ماہ پہلے آپ جلا کر ڈی چوک پر دھرنا دیے بیٹھے تھے، انہی سوختہ کشتیوں کا جنازہ اپنے کاندھوں پر اٹھائے پارلیمنٹ واپس لوٹ آئے۔

پڑھیے: تحریک انصاف کا اسمبلیوں میں واپسی کا اعلان

جو سلوک خان صاحب کے ساتھ پارلیمنٹ میں روا رکھا گیا، جو لہجہ استعمال کیا گیا، وہ یقیناً قابل مذمّت ہے۔ لیکن کیا کریں؟ وہ کہتے ہیں نا، سو سنار کی ایک لوہار کی، تو آج ان کے ہاتھ سنہرا موقع آیا تھا دل کے پھپھولے پھوڑنے کا، تو انہوں نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

اب شکایت کس مونہہ سے کر رہے ہیں جناب، آپ نے بھی تو ہر لحاظ سے اپنے مخالفین کا تمسخر بنایا تھا۔ کرکٹ کے کھیل میں بھی sledging کا حق دونوں ٹیموں کو ہوتا ہے، اب اننگ دوسری ٹیم کی ہے تو برداشت کریں۔

آپ کی یادداشت شاید کمزور ہوگئی ہو پر ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا... وہ سر پہ دوپٹہ ڈال کر اترانا، شلواریں گیلی کروانا، اوئے شوئے للکارنا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا۔ جو کچھ آپ کے ساتھ پارلیمنٹ میں ہوا وہ 127 دنوں کا آئینہ ہی تو ہے۔

خان صاحب آپ تو ٹھہرے پردیسی، ساتھ کیا نبھائیں گے؟ صبح پہلی گاڑی سے بنی گالہ لوٹ جائیں گے، پیچھے رہ جائیں گے تو آپ کے حمایتی جو آپ کی ہر جا و بیجا بات پر حمایت کرتے ہیں اور ہر بار آپ کی صفائی میں خود پر ذلّت کے وار سہتے ہیں، پر آپ باز نہیں آتے۔

ذرا سوچیں کراچی میں ایک بار پھر آپ ڈی چوک والے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ وہی گستاخی بھرے تمسخرانہ بیانات، وہی دھونس دھڑلے والا انداز۔ کراچی کو جارحیت پسندی سے پاک کرنے کے دعوے کر رہے ہیں، ذرا لگے ہاتھوں یہ بھی بتاتے جائیے کیا خیبر پختونخواہ میں امن قائم ہوگیا؟ کیا وہاں سے شر پسند عناصر مار بھگا دیے آپ کی حکومت نے؟ اگر نہیں تو کراچی میں آپ کون سی دودھ کی نہریں نکال لیں گے جہاں کے زمینی حقائق پختونخواہ سے بھی زیادہ پیچیدہ ہیں۔ دعوے ایسے کریں جن کو پورا کرنے کی آپ میں سکت ہوا۔ اور ہاں، ابھی تو کے پی کے میں ایک ارب درخت بھی لگنا باقی ہیں۔

مزید پڑھیے: جاوید ہاشمی نے ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا

لوگ بھی ایسے بچے نہیں کہ یہ نہ سمجھ پائیں کہ اتفاق رائے صرف جوڈیشل کمیشن پر نہیں ہوا، بلکہ ساتھ میں کچھ اور بھی مک مکا ہوا ہے، ورنہ کچھ ماہ پہلے کراچی میں قدم رنجائی کے موقع پر انداز و بیان کچھ اور تھا اور آج کچھ اور ہے۔

تبدیلی کے متوالے ملک تو نہیں بدل سکے، البتہ والدین کی دی ہوئی تربیت کو آپ کے پڑھائے ہوئے سبق سے بدل بیٹھے ہیں اور اس کا مظاہرہ سوشل اور پبلک پلیٹ فارم پر خوب کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اب کراچی میں بھی یہی کھیل کھیل کر رہی سہی عزت خاک میں نہ ملائیں۔ کہیں یہاں بھی آپ کو یوٹرن نہ لینا پڑ جائے۔

مانا کہ سیاست مصلحت اور مفاہمت کا کھیل ہے پر سرکار اس قدر بڑے بول نہ بولا کریں کہ جب مصلحت و مفاہمت کا وقت آئے، تو آپ کو اپنے پچھلے بیانات واپس لینے پڑیں اور آپ کو پھر وضاحتیں پیش کرنی پڑیں، کیونکہ آپ چاہیں جتنی وضاحتیں لگا لیں سمجھنے والے قیامت کی سمجھ رکھتے ہیں۔

ناہید اسرار

ناہید اسرار فری لانس رائیٹر ہیں۔ انہیں حالات حاضرہ پر اظہارخیال کا شوق ہے، اور اس کے لیے کی بورڈ کا استعمال بہتر سمجھتی ہیں- وہ ٹوئٹر پر deehanrarsi@ کے نام سے لکھتی ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (13) بند ہیں

hmehmood Apr 07, 2015 03:40pm
intehai shandar article
[email protected] Apr 07, 2015 04:17pm
What a "Thaparr" on PTI faces
Muhammad Apr 07, 2015 07:16pm
Yes you are right, but i am forced to say that this is issue with all political and obviously Khan is not an exception. In my opinion this soil has seized its fertility to grow intellectual politicians. We are left to choose 'Best bad doption' and Khan is that for me. s
عدنان Apr 07, 2015 07:28pm
کیا پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی 1) اپنے لیڈران اور ان کے رشتہ داران اور خوشامدیوں کی نئی فیکٹریوں کے قیام / کاروبار میں "برکت" کے لیئے ہوئی 2) کیا کک بیکس اور کمیشن کمانے کے لیئے ہوئی 3) کیا ڈیزل کے پرمٹ اور وازرتوں کے حصول کے لیئے ہوئی 4) کیا بھتے کی رقم بیرون ملک منی لانڈرنگ کے ذریعہ بھیجنے کے لیئے ہوئی۔ ان سب کا جواب اپنے آپ سے پوچھیئے عزت کا مفہوم سب کے لیئے مختلف ہوتا ہے.
محمد ارشد قریشی (ارشی) Apr 07, 2015 08:36pm
بہت عمدہ تحرہر واقعی ایسا ہی ہے خان صاحب نے جو بویا وہ اب کاٹ رہے ہیں جو زبان استمال ہوتی رہی ہے کنٹینر پر وہ دنیا نے سنی تھی لیکن چلیں کوئی بات نہیں آپ بھی انسان ہیں دوسروں کی طرح اور غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں سیاستدان معاف کریں نہ کریں ہم آپ کو معاف کرتے ہیں لیکن خدارا اب تو زبان صحیح کرلیں کراچی تو پرانا زخمی ہے یہاں کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھیں شائستگی کی زبان بولیں آپ نے مطالبہ کردیا فوج کی نگرانی میں ضمنی الیکشن ٹھیک کیا آپ نے اب ہونے دیں الیکشن آپ نے جیتنا ہے آپ جیت جائیں لیکن اشتعال میں مت آئیں جو بات منہ سے نکالیں اسے پورا کریں آپ کا وہ جملہ یاد ہے کہ سب لوگ چلے جائیں میں اکیلا کنٹینر میں رہونگا کیا ہوا سب کا سب ضائع ہوگیا ۔ نہ جانے کون آپ کو تنہا کروارہا ہے سب سے لڑا کر ! کل آپ اسمبلی میں گئے اس اسمبلی میں جسے آپ نے بار بار مغلظات بکیں چلیں ٹھیک ہے اگر چلے بھی گئے ایک اہم مسعلے پر بات کے لیئے تو کم از کم بازؤں پر کالی پٹی ہی باندھ لیتے کہ ہم اس جعلی اسمبلی کو نہیں مانتے لیکن ایک ایم مسعلہ تھا تو ہم اپنا فرض ادا کرنے ائے ہیں
Malik USA Apr 07, 2015 08:49pm
Excellent article. Imran Khan please read this article, really the writer has written in this way. Because Khan Saheb you are doing the same thing and you are and were using the same language which others use. Now you are feeling bad
rashid Apr 07, 2015 10:09pm
@محمد ارشد قریشی (ارشی) perfect
romaan tariq Apr 07, 2015 10:19pm
great culam
usama Apr 08, 2015 12:11am
best article ever ..... someone please share this with immran khan ....
خان Apr 08, 2015 11:17am
چھا گۓ ہیں بھائ جان۔ بہت اعلی کالم ہے۔ عمران خان کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہۓ۔ اگر کل کو عمران خان وزیر اعظم بن گۓ تو بڑی مشکل ہو جاۓ گی۔
mehmmod Apr 08, 2015 02:32pm
ap ke taref karne pare ap na bhot khoob likaha hei Allah Pak ap ko ase likhne toofk da ameen wase hamre purnae adata hei ham bena soche kam karte hei or pher thook kar chatte hei
Malik USA Apr 08, 2015 07:25pm
@خان You are 100% correct
Malik USA Apr 08, 2015 07:34pm
@عدنان Why do not ask this questions from yours, when Imran Khan announced "Civil Nafermani" just before two days one of his senior party remember deposited a heavy tax for Import and Export to run his business for a year smoothly. What do you call it. There are so many things that proved he has same face which other have. But we the people of Pakistan has no option other than this man to accept as new candidate for PM. We know there is nothing going to be change if he becomes Pakistan, might he will be worst

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024