• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

"گوانتانامو بے" کے 6 قیدی عمان کے حوالے

شائع June 14, 2015
امریکا نے گوانتاناموبے جیل کے چھ قیدیوں کو عمان حکام کے حوالے کردیا ہے — فائل فوٹو/ اے پی
امریکا نے گوانتاناموبے جیل کے چھ قیدیوں کو عمان حکام کے حوالے کردیا ہے — فائل فوٹو/ اے پی

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے گوانتانامو بے جیل کو بتدریج بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھاتے ہوئے امریکی حکام نے جیل کے 6 قیدیوں کو عمان حکام کے حوالے کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکا، عمان حکومت کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے انسانی بنیادوں پر گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کے فیصلے میں امریکا کو مدد فراہم کی۔"

عمان حکام کے حوالے کیے جانے والے قیدیوں میں ادریس احمد، سرفراز احمد، جلیل سلمان، وعد نصیر، عماد عبداللہ حسن، اور محمد علی سلیم شامل ہیں۔

عمان کی وزارت خارجہ کے مطابق تمام قیدیوں کا تعلق عمان سے ہے۔ او این اے نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام قیدی ہفتے کے روز عارضی قیام کے لیے عمان بھیجے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان قیدیوں کے سفر کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

ان قیدیوں کی عمان حوالگی کے باوجود کیوبا میں قائم گوانتا نامو بے جیل میں 116 قیدی موجود ہیں۔ خیال رہے کہ جیل کو بند کرنے کے اعلان کے بعد امریکا کی جانب سے حالیہ قیدیوں کی عمان حوالگی رواں سال میں دوسری منتقلی ہے اس سے قبل جنوری میں 4 قیدیوں کو عمان کے حوالے کیا گیا تھا۔

سال 2014ء کے دوران گوانتا نامو بے جیل سے 28 قیدیوں کو دیگر ممالک کے حوالے کیا گیا تھا۔ امریکی کانگریس کی جانب سے جیل کو بند کرنے کے لیے اقدامات کے بعد اوباما حکومت نے اپنے قیدیوں کو تسلیم کرنے والے ممالک کو ان کی حوالگی کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مذکورہ جیل امریکا میں 11 ستمبر 2001ء میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے بعد قائم کی گئی تھی تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جیل کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو ’قانونی بلیک ہول' کا نام دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025