• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

عامر کی موجودگی سے سیریز دلچسپ ہو جاتی، ایلک سٹورٹ

شائع October 7, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: انگلینڈ کے سابق بلے باز ایلک سٹورٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سکواڈ میں موجودگی سے رواں مہینے یو اے ای میں پاکستان کے خلاف سیریز مزید دلچسپ اور بہتر ہو جاتی۔

سٹورٹ نے پاک پیشن ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ یو اے ای میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔’انگلینڈ کچھ سال پہلے یہاں 0-3 سے شکست کھا چکا ہے۔میرے خیال میں یہاں کی پچیں سپن بھری ہوں گی اور فاسٹ باؤلرز کو کوئی مدد نہیں ملے گی‘۔

سٹورٹ کے مطابق، پاکستان اس سیریز کیلئے فیورٹ ہے ۔’یہ کہنا ممکن نہیں کہ پاکستان کیسی ٹیم اتارے گا لیکن اگر میزبان ٹیم اچھی ہوئی تو انگلینڈ کیلئے مشکل ضرور کھڑی ہو گی‘۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں گیند سپن ہو گی اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ کون سے ٹیم بہتر انداز میں سپن کا سامنا کرے گی۔’یہ اچھی سیریز ہو گی اور اگر محمد عامر کو منتخب کیا جاتا تو اس میں مزید دلچسپی پیدا ہو جاتی‘۔

’اگر انہیں سکواڈ میں شامل کیا جاتا اور وہ عالمی کرکٹ میں اپنے ابتدائی دنوں کی طرح ردھم میں باؤلنگ کرتے تو یقیناً پاکستان الیون کا معیار بڑھ جاتا‘۔

عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کے حوالے سے سٹورٹ نے کہا تینوں کھلاڑی اپنی سزا بھگتنے کے بعد کھیل میں واپس آنے کی حق دار ہیں۔ تاہم، ضروری ہو گا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

سعید اجمل کے بارے میں سٹورٹ کا کہنا تھا کہ پوری زندگی ایک ہی انداز میں باؤلنگ کرانے کے بعد اگر کسی کو کہا جائے کہ اس کا ایکشن غیر قانونی ہے اور اس میں تبدیلی ضروری ہے، تو یہ کافی مشکل کام ہے۔

’اگر سلیکٹرز اور اجمل تحمل کا مظاہرہ کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ کھیل میں واپس آئیں اور ماضی کی طرح پرفارم نہ کر سکیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025