• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

نواز شریف 17 نومبر سے ازبکستان کا دورہ کریں گے

شائع November 16, 2015 اپ ڈیٹ November 17, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف (کل) منگل کو دو روزہ سرکاری دورہ پر ازبکستان جائیں گے۔

اس دورے میں وہ ازبکستان کے صدر اسلام کریموف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم کی ازبک صدر کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقومی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

وہ خطے میں امن اور سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دوران مشترکہ اعلامیہ اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دستاویزات پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025