• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

’پاکستان افغان مذاکرات کے دوسرے دورکی میزبانی کیلئے تیار‘

شائع December 3, 2015
ڈاکٹر ملیحہ لودھی۔ — فائل فوٹو
ڈاکٹر ملیحہ لودھی۔ — فائل فوٹو

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان امن مذاکرات کے ایک اور دور کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

تاہم ،ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ اس کیلئے ضروری ہے کہ کابل میں پاکستان مخالف بیان بازی ختم کی جائے۔

ملیحہ لودھی نےجمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ طالبان جنگجوؤں سے بات چیت کی میزبانی کیلئے باقاعدہ طور پر پاکستان سے درخواست کرے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی حملوں، تنازعات اور داخلی خانہ جنگی کی وجہ سے افغان عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا، اسی لیے وہ بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔

ملیحہ لودھی کے مطابق، انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بتایا تھا کہ افغان امن کے دو طریقے ہیں۔ ایک: افغانستان پر فوجی حل نافذ کیا جائے۔ دوسرا، مذاکرات کے نتیجے میں امن کا قیام۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں فوجی حل کامیاب ثابت نہیں ہوا اور مستقبل میں بھی یہ ناکام ہوگا۔’آج عالمی طاقتیں بات چیت سے حاصل ہونے والے امن کے حق میں ہیں‘۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 7، جولائی 2015 کو چین اور امریکا کے نمائندوں کی موجودگی میں کابل اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔

مذاکرات کا دوسرا دور 31جولائی کو شیڈول تھا لیکن ملا عمر کے انتقال کی خبر اور اس کے نتیجے میں افغان طالبان کی قیادت کے بحران پر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025