چھانگا مانگا: وین نہر میں گرنے سے 13 ہلاکتیں
قصور: چھانگا مانگا کے قریب ایک مسافر وین نہر میں گرنے سے چار خواتین اور ایک بچے سمیت کم از کم 13 مسافر ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، وین ہفتہ کو چھانگا مانگا سے پتوکی جا رہی تھی جب وین اڈہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے بے قابو گاڑی بلوکی- سلیمانکی لنک کینال میں جا گری۔
حادثہ میں آٹھ مرد، چار خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ 10 دیگر مسافروں کو بچا لیا گیا۔
بچنے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے پتوکی کے تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔