• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

وقار یونس کی فوری برطرفی کا مطالبہ

شائع February 2, 2016
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس —اے ایف پی فائل فوٹو۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس —اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: سابق کپتان حنیف محمد نے مستقبل میں مزید ناکامیوں سے بچنے کے لیے ہیڈ کوچ وقار یونس کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا 'میرے خیال میں پچھلے چند ماہ کے دوران اتنی ناقص کارکردگی (محدود اوورز کی کرکٹ میں) کے بعد وقار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے کے مستحق نہیں۔'

پاکستانی کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک روزہ سیریز میں 0-2 جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست ہوئی۔

کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نے کئی یادگار فتوحات حاصل کی ہیں تاہم محدود اوورز کی کرکٹ میں قومی ٹیم انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھا رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم ٹیسٹ سیریز ہارنے والی انگلش ٹیم سے وائٹ واش ہوئی۔

حنیف محمد نے کہا 'میرے خیال میں وقار نے اپنی انا کی وجہ سے ٹیم کا ماحول تباہ کردیا '۔

انہوں نے کہا کہ وقار اپنے کرکٹ کھیلنے کے دور سے اب تک باہر نکل نہیں پائے جبکہ انہیں پاکستانی ٹیم سے ایشیا ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی کی امید نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر محسن خان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادینا چاہیے۔

حنیف محمد نے کہا 'جب تک ڈریسنگ روم کا ماحول سازگار نہیں ہوگا، ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔'

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اتنی بری نہیں لیکن کھلاڑی ڈریسنگ روم کے خراب ماحول اور غیر ضروری دباؤ کے باعث اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کی پے در پے ناکامیوں پر افسردہ ہیں۔’کھلاڑیوں کو اعتماد دینا فتوحات کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے اور پاکستانی ٹیم میں اسی کی کمی ہے۔'


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Gultasib Khan Feb 02, 2016 03:56am
The sooner we get rid of Waqar Younis the better his replacement should be either Mohsin Khan or Inzamam. no bowling Coach is needed at all.
Imran Feb 02, 2016 03:13pm
we need bating coach and waqar is bowling coach. bowling is going well. dont blame waqar

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025