• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

آفریدی کا دور اب ختم ہو چکا: سرفراز

شائع February 25, 2016
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے شاہد آفریدی کے ممکنہ طور پر ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو میں سرفراز کا کہنا تھا کہ آفریدی کا دور اب ختم ہو چکا اور ان کی پاکستان سپر لیگ میں بھی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: آفریدی کا ریٹائرمنٹ 'واپس' لینے پر غور

'انہوں نے پی ایس ایل میں صرف دس وکٹیں اور 87 رنز اسکور کیے جس سے ان کے زوال کا پتہ چلتا ہے۔'

سرفراز نے کہا کہ آفریدی کو عالمی ٹی ٹوئنٹی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلہ پر قائم رہنا چاہیے۔

سرفراز نے اسٹار آل راؤنڈر کے اس بیان سے بھی اختلاف کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا انگلش کاؤنٹی ہمپشائر سے معاہدہ

'پاکستان میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے، انہیں صرف بین الاقوامی کرکٹ میں مناسب موقع دینے کی ضرورت ہے۔'

سرفراز نے کہا کہ پاکستان میں متعدد ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو آفریدی کی جگہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ آئندہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے جو آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا خلاء پورا کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب سابق اوپنر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفریدی کو عالمی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائر ہونے کے فیصلہ پر کنفیوز نہیں ہونا چاہیے۔

'بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے مشکل فیصلہ ہوتا ہے لیکن آفریدی کو یہاں اسپورٹسمین اسپیرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست فیصلہ کرنا چاہیے۔'

تبصرے (8) بند ہیں

Ali Feb 25, 2016 03:47am
Whether Afridi made a good or bad decision I don't think that Sarfaraz should speak in such manner. He still has to prove himself. And therefore should not comment (which are borderline rude) about other player. He should focus on his performance.
syed farrukh Feb 25, 2016 10:48am
sarfaraz bhai tmhari perfomance kon c achi hay. lala is lala aj b prove kartay hain woh k he is the best or t20 b aisi lia deakhty hain hum because lala
Naveed Shakur Feb 25, 2016 10:59am
Afridi should concentrate on TV Adds!
عدنان Feb 25, 2016 11:43am
پاکستانی کرکٹرز میں عزت سے جانے کا سلیقہ ہے نہ رواج۔ بیس سال سے آفریدی کھیل رہا ہے ، پچھلے کچھ سالوں سے اپنے آپ کو وہ بالر قرار دے رہاہے حالانکہ اس کی وجہ شہرت بیٹنگ ہے ناکہ بالنگ ، بوم بوم کا خطاب بیٹنگ کی وجہ سے ملا ہے۔ برینڈین میکلم نے اسی ہفتہ اپنی زندگی کا آخری میچ کھیلا ہے جس میں اس نے دو ورلڈ ریکارڈ قاءم کیءے ۔ اس کو دوستوں ، پرستاروں اور رشتہ داروں کا کوءی پریشر نہیں آیا ، حیرت ہے۔
fiz Feb 25, 2016 02:39pm
Sarfraaz nawaz EX- cricketer of Pakistan readers ghor se news parha kro
Syed Feb 25, 2016 02:51pm
@Ali بھائی یہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کا بیان نہیں ہے بلکے سرفراز نواز سابق فاسٹ بولر کا بیان ہے۔
Yasir Mehmood Feb 25, 2016 02:54pm
Afridi should retire with grace and honor and should not end his career as happened with Muhammad Yousaf. Every good player wants to retire at peak so that he is remembered with a good memory. There are lot of talented players that has been discovered in PSL like Nawaz, Asghar, Bismillah, Roman Raees etc. So there is not shortage of talent. Only they need to be groomed for the pursuit of greatness.
kulsoom jahan Feb 25, 2016 05:35pm
آفریدی کی کارگرگی حالیہ میچز میں کھل سامنے آئیگی ہے۔آفریدی اگر عزت سے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں تو کرکٹ کی تاریخ میں اچھے نام سے یاد کیا جائیگا۔ آفریدی بڑے پن کا مظاہرے کریں اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سرفراز احمد کا دے دیں۔ سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ کی ٹیم فائنل تک پہنچی اورسرفراز میں پاکستان ٹیم کوفتح کےشاہراہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025