• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

عثمان رواں سال ڈیبیو کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر

شائع October 20, 2017
عثمان شنواری نے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے پی
عثمان شنواری نے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے پی

شارجہ: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فاسٹ باؤلر عثمان خان کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا جس کے ساتھ ہی وہ رواں سال ڈیبیو کرنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد پاکستان نے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور رومان رئیس کی جگہ نوجوان عثمان خان شنواری کو ون ڈے ڈیبیو کرایا۔

اس کے ساتھ عثمان رواں برس ون ڈے ڈیبیو کرنے والے چھٹے جبکہ مجموعی طور پر 216ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

رواں سال اس سے قبل شاداب خان، فخر زمان، فہیم اشرف، رومان رئیس اور امام الحق گرین شرٹس کی طرف سے ون ڈے ڈیبیو کر چکے ہیں۔

عثمان شنواری نے ون ڈے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن کپتان اپل تھارنگا کو آؤٹ کر کے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا تھا۔

عثمان مہمان ٹیم کے خلاف رواں سیریز کے دوران امام الحق کے بعد ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، امام نے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024